06:41 am
ڈاکو کی رحم دلی، خاتون کا بینک اکاؤنٹ خالی دیکھ کر لوٹی رقم واپس کردی

ڈاکو کی رحم دلی، خاتون کا بینک اکاؤنٹ خالی دیکھ کر لوٹی رقم واپس کردی

06:41 am

بیجنگ (ویب ڈیسک) ڈکیتی کا یہ انوکھا واقعہ چین میں پیش آیا۔ کیمروں میں یہ سارا سین محفوظ ہونے کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر کوئی اس رحم دل ڈاکو کی تعریفیں کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک خاتون اے ٹی ایم سے رقم نکال رہی
تھی کہ اچانک ایک ڈاکو جس کے ہاتھ میں خنجر تھا اس کے پیچھے آ کر کھڑا ہو گیا اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا۔ خاتون نے ڈر کے مارے ساری رقم اس کے حوالے کر دی۔ڈاکو نے خاتون سے مزید رقم کا مطالبہ کیا لیکن جب اس نے دیکھا کہ اس کے بینک میں مزید رقم نہیں اور اس کا اکاؤنٹ خالی ہے تو ڈاکو کے دل میں رحم آ گیا اور اس نے مسکرا کر خاتون کو رقم لوٹا دی اور آگے چل دیا۔اس انوکھے واقعہ کی ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ لیکن ڈاکو کی جانب سے رحم دلی کا یہ مظاہرہ بھی اسے پولیس کی حراست سے نہیں بچا سکا اور سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔

تازہ ترین خبریں