10:15 am
ٹوکیو : چیری کے پھو لوں کی بہا ر ،درخت پھولوں سے سج گئے

ٹوکیو : چیری کے پھو لوں کی بہا ر ،درخت پھولوں سے سج گئے

10:15 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سردی کے اختتام کے ساتھ ہی جاپان میں چیری کے پھولوں کی بہار آگئی ہے جس سے سڑکیں اور باغات سفید اور گلابی پھولوں سے سج گئے ہیں۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی چیری کے پھول کھل گئے ہیں اور اس بہار نے لوگوں کے چہروں پر
خوشیاں بکھیر دی ہیں۔جاپانی روایات میں چیری کے پھولوں کو نہایت خاص اہمیت حاصل ہے لہذا اس خوبصورت نظارے کو دیکھنے لیے ہزاروں سیاحوں اور مقامی افراد نے باغات کا رخ کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح ان قدرتی نظاروں کا لطف اٹھانے کیلئے ٹوکیو کا رخ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں