10:15 am
براہ راست نشریات کے دوران ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

براہ راست نشریات کے دوران ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

10:15 am

برازیلیہ (ویب ڈیسک) یہ انوکھا واقعہ برازیل میں پیش آیا جہاں پانچ مسلح افراد نے ریکارڈنگ روم میں گھس کر عملے کو قیمتی اشیا اور نقدی سے محروم کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں ایک پروگرام کی برہ راست نشریات کے دوران مسلح افراد نے عملے
اور مہمانوں کو یرغمال بنا کر موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر دیا۔یہ انوکھا واقعہ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں پیش آیا جہاں ایک آن لائن ریڈیو سٹیشن میں براہ راست نشریات جاری تھی کہ مسلح ملزمان زبردستی اندر گھس آئے اور پروگرام کے میزبان، مہمانوں اور سٹاف کو یرغمال بنا لوٹ لیا۔ریڈیو سامعین براہ راست مسلح افراد کی کارروائی کے دوران عملے کی چیخ وپکار کی ا سنتے رہے۔ خبریں ہیں کہ ملزمان نے ریڈیو سٹیشن میں داخل ہونے کے لیے خود کو ’ڈیلیوری بوائز‘ ظاہر کیا اور کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ریکارڈنگ روم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں مسلح افراد کی کارروائی محفوظ ہو گئی اور پوری ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تازہ ترین خبریں