07:14 am
پلاسٹک سے تیا ر کردہ فٹ بال گراؤنڈ کی پچ کا افتتاح

پلاسٹک سے تیا ر کردہ فٹ بال گراؤنڈ کی پچ کا افتتاح

07:14 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) روس کے شہر سوچی میں ری سائیکل کئے گئے پلاسٹک کے کپس سے تیار کردہ فٹبال گراؤنڈ کی پچ کا افتتاح کیا گیا ہے۔اس منفرد پچ کی تیاری میں اڑھائی ٹن پلاسٹک کے کپ استعمال کئے گئے ہیں اور یہ پلاسٹک پچ روایتی سبز رنگ کے بجائے سفید اور سرخ
رنگ کی ہے۔ ان کپس کو خاص قسم کے عمل سے گزار کر گراونڈ میں بچھانے کے لائق بنایا گیا۔ واضح رہے کہ فٹبال گراؤنڈ کی پچ کی تیاری میں گھاس کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم روس میں ناکارہ چیزوں کو ری سائیکل کرنے کا منفرد انداز اپناتے ہوئے پلاسٹک پچ تیار کی گئی ہے، پلاسٹک کے کپ گزشتہ برس فیفا ورلڈ کپ کے دوران گراؤنڈز سے جمع کئے گئے تھے

تازہ ترین خبریں