08:10 am
آسٹریلیا میں مٹی کے طوفان سے لوگ خوفزدہ

آسٹریلیا میں مٹی کے طوفان سے لوگ خوفزدہ

08:10 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)موسم کی خرابی نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ بعض اوقات لوگوں کوخوفزدہ بھی کردیتی ہے۔آسٹریلیامیں موسم کی ایسی سختی اُس وقت دیکھی گئی جب اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا۔آسٹریلیا کی ریاست
ساؤتھ آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ سمیت مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ کئی گھروں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ۔

تازہ ترین خبریں