09:21 am
چین میں بلند عمارت سے گرنے والی بچی محفوظ رہی

چین میں بلند عمارت سے گرنے والی بچی محفوظ رہی

09:21 am

اسلام آباد( نیو زڈیسک)دنیا بھر میں آئے روز مختلف حادثات میں کئی قیمتی جانیں چلی جاتی ہیں لیکن بعض اوقات خوفناک حادثات میں لوگ معجزاتی طور پر بچ بھی جاتے ہیں۔چین کے شہر Chongqing میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں عمارت کی 26ویں منزل سے نیچے گرنے والی ایک 6سالہ
بچی حیران کن طور پر بچ گئی۔سینکڑوں فٹ کی اونچائی سے گرنے والی یہ بچی حادثے کے فور ی بعد ہی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔بچی کو فوری طور پر اسپتال پہنچا یا گیا جہاں ہاتھ کے فریکچر کی وجہ سے اس کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

تازہ ترین خبریں