11:03 am
آپ ایک ہفتے میں دو لاکھ روپے کمانا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

آپ ایک ہفتے میں دو لاکھ روپے کمانا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

11:03 am

اگر آپ فلم اور ٹی وی کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور سیر و سیاحت کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر بنانا بھی پسند کرتے ہیں تو آپ کو ویب سائٹ ’’نیٹ فلکس‘‘ کی طرف سے پیش کی گئی شاندار نوکری حاصل کرنے کی ایک کوشش ضرور کرنی چاہیے۔ نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ایسے ملازمین درکار ہیں جو اس ویب سائٹ کے بڑے اور مقبول شوز والے یورپی مقامات کا سفر کریں
اور اس دوران فنکاروں اور عام لوگوں سے ملیں اور ان مواقع کی خوبصورت تصاویر بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کریں۔ نیٹ فلکسکےمعیار پر پورا اترنے والی تصاویر بنانے والوں کو ہفتہ وار دو ہزار ڈالر (تقریباً دو لاکھ پاکستانی روپے)ادا کئے جائیں گے۔ اس ملازمت کے لئے اہلیت ثابت کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔ آپ ٹویٹر پر نیٹ فلکس (netflix) کو فالو کریں اور اپنی بنائی ہوئی تین اچھی سی تصاویر، جو کہ انسٹاگرام پر موجود ہوں، کو ٹیگ کریں۔ یادرہے کہ اس کے لئے آپ ہیش ٹیگ grammaster استعمال کریں گے۔ نیٹ فلکس کی طرف سے ان تصاویر کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر یہ متاثرکن ثابت ہوئیں تو آپ کو شاندار ملازمت کی پیشکش کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں