11:06 am
جدید فنِ تعمیر، تھری ڈی پرنٹڈ برج تیار

جدید فنِ تعمیر، تھری ڈی پرنٹڈ برج تیار

11:06 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) دورِ جدید میں نت نئی ایجادات انسانی عقل کو حیران کر دیتی ہیں، ایسا ہی انوکھا کارنامہ پرنٹنگ کی تاریخ میں تھری ڈی پرنٹر کی ایجاد کے بعد رونما ہوا۔چین کے شہر شنگھائی کے پارک میں نصب ماہرانجینئرز کا تیار کردہ پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پیڈیسٹرین برج
لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ 450گھنٹوں میں مکمل ہونے والا یہ پْل 26.3 میٹر لمبا ہے جبکہ 3.6 میٹر چوڑا اور 1.2میٹر اونچا ہے۔اس پل کو تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے بنائے جانے والے روبوٹک آرم سے تیار کیا گیا ہے جس پر نمی اور حرارت کی شدت اثر انداز نہیں ہوتی اور یہ بیک وقت 600 افراد کا وزن اٹھا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں