08:02 am
فلوریڈا ، گھر کے سوئمنگ پول میں مگر مچھ آگیا

فلوریڈا ، گھر کے سوئمنگ پول میں مگر مچھ آگیا

08:02 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)حال ہی میں 9فٹ کا دیوہیکل مگر مچھ ایک رہائشی گھر میں بن بلایا مہمان بن کر جا گھسا اور سوئمنگ پول میں ڈبکیاں لگاتا دکھائی دیا۔دیوہیکل مگر مچھ کو سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے دیکھ کر گھر والوں کے تو جیسے ہوش ہی اْڑ گئے جنہوں نے فوری طور
پراس بن بلائے مہمان کو پول سے نکلوانے کے لئے پولیس اور ریسکیو ٹیم کو بلا لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے نہایت مشکل سے مگر مچھ کو قابو کیا اور اسے پول سے نکال کر واپس جنگل کی طرف بھیج دیا جس کے بعد گھر والوں نے سکون کا سانس لیا۔واضح رہے کہ فلوریڈا میں 1.25ملین مگر مچھ موجود ہیں جو اکثر انسانوں کے بیچ و بیچ انہیں خوفزدہ کرتے ہوئے داخل ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں