02:55 pm
چین:شانگسی میں چیری اور آڑو کے پھولوں سے فضا معطر

چین:شانگسی میں چیری اور آڑو کے پھولوں سے فضا معطر

02:55 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شانگسی میں چیری اور آڑو کے پھولوں سے فضا معطردنیا کے کچھ ممالک میں جہاں سرد موسم جاری ہے، وہیں کچھ ممالک میں موسم بہار کا آغاز ہوگیا ہے ۔چین کے مختلف صوبوں میں بھی اس وقت ہر طرف رنگ برنگی خوبصورت پھولوں کی بہار چھائی ہوئی ہے ۔اور چین کے شمالی صوبے Shanxi کی کاؤنٹی Pinglu میں بھی ہر سو پھیلے لاکھوں رنگ برنگی چیری اورآڑو کے پھولوں نے شہرکی خوبصورتی میں اضافہ
کردیا ہے ۔اور ہر سو پھیلے خوبصورت پھولوں سے فضا مہک اُٹھی ہے۔ وسیع رقبے پر پھیلے مہکتے پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیاہے۔ جسے دیکھنے کیلئے نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں