11:01 am
اسکاٹ لینڈ میں فٹبال میچ،پرندے کی غیر متوقع آمد،فٹبالرحیران

اسکاٹ لینڈ میں فٹبال میچ،پرندے کی غیر متوقع آمد،فٹبالرحیران

11:01 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو فٹبال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی فٹبال کھیلنے کے شوقین نکلے۔یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس پرندے کو ہی دیکھ لیں جس نے
بن بلائے مہمان کی طرح فٹبال میچ کے دوران غیر متوقع انٹری دیکر کھلاڑیوں کو حیران کردیا۔یہ مناظراسکاٹ لینڈ کے فٹبال گراؤنڈ میں اُس وقت دیکھے گئے جب دومقامی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک ایک آوارہ پرندے نے انٹری دی۔جیسے کہہ رہا ہومجھے بھی فٹبال کھیلنی ہے اور کئی کھلاڑیوں پر حملہ بھی کیا جبکہ یوں پرندے کی آمد سے جہاں میچ رُکا رہا وہیں کھلاڑی ہکا بکارہ گئے۔