11:09 am
بھارت میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ، لوگ خوفزدہ

بھارت میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ، لوگ خوفزدہ

11:09 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا جبکہ اس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی ہے۔موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ موسم کی خرابی خطرناک حادثات کی
وجہ بن جاتی ہے۔ ایسی ہی مشکل کا سامنابھارت میں ڈرائیورز کو اُس وقت کرنا پڑا جب اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کی ہائی وے پر پیش آیا جب اچانک پہاڑ پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے لگے جس نے لوگوں کو بے حد خوفزدہ کردیا۔سڑک مٹی اور پتھر کے ڈھیر تلے دب گئی اور اس دوران دیوہیکل پتھر بھی گرتے دکھائی دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈئنگ کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔