11:10 am
برطانیہ: 4سالہ ننھی پری کینسر سے جنگ جیت گئی

برطانیہ: 4سالہ ننھی پری کینسر سے جنگ جیت گئی

11:10 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی رہائشی 4سالہAudrina Hatton نامی ننھی پری نے 8ماہ کی کٹھن جنگ کے بعد کینسر سے چھٹکارہ حاصل کرلیا۔8ماہ کے کامیاب علاج کے بعد ننھی پری نے جیت کا جشن
مناتے ہوئے اسٹار وارز کے مشہور کردار اسٹورم ٹروپر کا کاسٹیوم پہنا اور اسپتال میں گھنٹی بجا کر جنگ جیتنے کا اعلان کیا۔کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا افراد عام طور پر علاج کے دوران ہی جینے کی اْمنگ چھوڑ دیتے ہیں لیکن یہ ننھی پری ایسے تمام مریضوں کے لیے ایک مثال ہے۔