09:15 am
پھل فروش خاتون یاسمین بی بی کو جدید سہولیات سے آراستہ گھر تحفے میں دے دیا

پھل فروش خاتون یاسمین بی بی کو جدید سہولیات سے آراستہ گھر تحفے میں دے دیا

09:15 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پھل فروش خاتون یاسمین بی بی کو جدید سہولیات سے آراستہ گھر تحفے میں دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم نے پھل فروش خاتون یاسمین بی بی کو گھر کا تحفہ دیا۔ یاسمین بی بی نے کرائے کے گھر سے نکالے جانے کے بعد مدد کی اپیل کی تھی
جس پر متحدہ عرب امارات نے باہمت خاتون کی مدد کے لیے آگے بڑھ کر انہیں اسلام آباد میں ایک گھر تحفے میں دے دیا۔یاسمین بی بی کو گھر کا کرایہ دینے میں مشکلات درپیش تھیں جس کی وجہ سے مالک مکان نے ان سے گھر خالی کرنے کا کہا تھا۔ جس پر یاسمین راشد نے مدد کی اپیل کی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر کو سوشل میڈیا کے ذریعے یاسمین بی بی کی اپیل اور ان کے حالات کا علم ہوا جس پر انہوں نے اسلام آباد میں ہی انہیں گھر خرید کر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی رہائشی خاتون یاسمین بی بی نے شوہر کی وفات کے بعد چار بچوں کی پرورش کا بیڑا اُٹھایا اور پھل فروشی کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے لگیں۔اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف 10 میں پھلوں کی ریڑھی لگا دو وقت کی روٹی کمانے والی 40 سالہ خاتون یاسمین بی بی ہمت اور عزم کی پہچان ہیں۔ یاسمین بی بی کا گولڑہ شریف میں چھوٹا سا کرائے کا مکان تھا۔ شوہر کی وفات کے بعد بچوں کی ذمہ داری سر پر پڑی تو یاسمین بی بی نے ہاتھ پھیلانے کے بجائے رزقِ حلال کمانے کو ترجیح دی۔ یاسمین بی بی کی ہمت اور محنت کی داد نہ صرف پھلوں کے خریدار دیتے ہیں بلکہ دکاندار بھی یاسمین بی بی کی مشقت کے معترف ہیں۔یاسمین بی بی کا کہنا ہے کہ ہمت اور عزم سے ہر کام آسان ہو جاتا ہے اور میں خود اس کی جیتی جاگتی مثال ہوں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے پہل میں نے ڈیڑھ سال تک نوکری کی لیکن میری تنخواہ سے بمشکل گزارا ہوتا تھا اسی لیے میں نے پھلوں کی ریڑھی لگائی تاکہ اپنے پانچ بچوں کو تعلیم دلوا سکوں۔ یاسمین بی بی کو پھل فروخت کرتے تقریباً تین سال ہو چکے ہیں۔ ان کے آٹھ سالہ بیٹے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کو زیادہ دیر اس طرح کام نہیں کرنے دے گا۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے