09:16 am
برازیلین جانباز کا 80فٹ بلند سمندری لہر پر سرفنگ کا مظاہرہ

برازیلین جانباز کا 80فٹ بلند سمندری لہر پر سرفنگ کا مظاہرہ

09:16 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)یوں تو آپ نے سمندر کی لہروں پر سرفنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکثر منچلوں کو دیکھا ہوگا لیکن جناب تندو تیز دیوہیکل لہروں پر سرفنگ کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔جی ہاں،برازیل سے تعلق رکھنے والےLucas Chiancaنامی سرفر نے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنے
کیلئے پرتگال کے ٹاؤن Nazaréکا انتخاب کیا اور سمندر کی 80فٹ بلند لہر پر سرفنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔خطروں کے کھلاڑی کے اس شاندار کارنامے نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا اور اُسکی مہارت کو بیحد سراہا۔واضح رہے پرتگال کا یہ سمندر اپنی بلند اور خطرناک لہروں کے باعث ہی مشہور ہے۔

تازہ ترین خبریں