09:18 am
فلپائن میں ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

فلپائن میں ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

09:18 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)فلپائن میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں مختلف اشکال کے رنگ برنگی غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔فلپائن کے شہر Lubaoمیں منعقد ہونے والی اس سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں فلپائن سمیت مختلف ممالک سے
تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور گرم ہوا کے غبارے اُڑاتے ہوئے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسول میں مختلف اشکال کے درجنوں رنگ برنگی دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ایونٹ کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے اور خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین خبریں