07:29 am
گلاب کے پھولوں سے بنی بھول بھلیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز

گلاب کے پھولوں سے بنی بھول بھلیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز

07:29 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چین میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہر سو پھیلے خوبصورت پھول جہاں سحر انگیز نظارہ بکھیر رہے ہیں وہیں فضا میں مہکتے پھولوں کی مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے سیاحوں پر سحر طاری کردیا ہے۔چین کے صوبے Guizhouکی کاؤنٹی Anlongمیں بھی مہکتی بھول بھلیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔چینی کسان کی تیار کردہ تین مختلف
اقسام کے گلاب کے پھولوں سے بنی یہ بھول بھلیاں 160میٹر لمبی اور 40میٹر چوڑی ہے۔