07:50 am
نیدرلینڈ میں ہر سو پھیلے گُل لالہ کے پھولوں سے فضا معطر

نیدرلینڈ میں ہر سو پھیلے گُل لالہ کے پھولوں سے فضا معطر

07:50 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت رنگ برنگی گُل لالہ کے پھولوں کی بہار آئی ہوئی ہے اور پھولوں کےخوبصورت نظارے دلفریب مہک نے لوگوں کو اپنے سحر مبتلا کیا ہوا ہے،نیدرلینڈکے مختلف
شہروں میں بھی اس وقت ہر طرف ٹیولپس کی بہار چھائی ہوئی ہے۔نیدرلینڈ کے صوبے Flevolandکے گارڈن میں بھی 80ایکر پر پھیلے لاکھوں ٹیولپس پھولوں نے شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ہر سو پھیلے رنگ برنگی گُل لالہ کے پھولوں سے فضا معطر ہوگئی ہے۔لاکھوں ٹیولپس پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور جسے دیکھنے کیلئے نہ صرف نیدرلینڈ بلکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں