08:04 am
برسلز میں سالانہ ٹرام ڈرائیور ز چیمپئن شپ

برسلز میں سالانہ ٹرام ڈرائیور ز چیمپئن شپ

08:04 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز میں 8ویں سالانہ دلچسپ ٹرام ڈرائیورز چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔اس منفرد مقابلے میں یورپ کے مختلف ممالک سے آئے ٹرام ڈرائیورز نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیا اور مقررہ ٹریک پر ٹرام چلا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔مقابلے کے دوران ٹرام بولنگ کے
دلچسپ کھیل کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ڈرائیورز کو ٹرام کے ذریعے بڑی سی بال کو ٹکر مار کر دور کھڑے کونز کو گرانا تھا۔اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا اور ڈرائیور ز کو ان کی کارکردگی پر داد دی۔

تازہ ترین خبریں