10:23 am
میانمارمیں سالانہ راکٹ فیسٹیول کا انعقاد

میانمارمیں سالانہ راکٹ فیسٹیول کا انعقاد

10:23 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)میانمارمیں سالانہ راکٹ فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا۔میلے کے افتتاح پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے موسیقی اور رقص کا لطف اٹھایا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی بارش کیلئے منائے جانے والے اس منفرد میلے کیلئے
مقامی افراد نے ہاتھوں سے دلچسپ و عجیب ڈیزائنز والے راکٹ تیار کیے۔منفرد اسٹائل کے راکٹس تیار کرنے کیلئے چیڑ کے درخت کے تنوں کو خالی کرکے اُن میں دھماکہ خیز مواد بھرا گیا۔تین روز تک جاری رہنے والے اس میلے کے دوران راکٹوں کو بعد ازاں جب آسمان کی طرف چھوڑا گیا تو آسمان دلکش نقوش سے سجا نظر آیا۔

تازہ ترین خبریں