06:11 am
ونیزویلا کے صدر کا نوجوانوں سے ملاقات کے دوران رقص

ونیزویلا کے صدر کا نوجوانوں سے ملاقات کے دوران رقص

06:11 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ونیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران میوزک کی دھن پر رقص کی دلفریب پرفارمنس دی جس پر وہاں موجود نوجوان بھی ان کے ساتھ ڈانس کرنے میں مصروف ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ونیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ونیزویلا کے دارالحکومت کراکس میں نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور اس موقع پر ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور مستقبل کے بارے میں گفتگو کی۔ صدر مادورو نے
بین الاقوامی سطح پر ملک کو درپیش چیلنجز سے بھی نوجوانوں کو آگاہ کیا جس پر نوجوانوں نے ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔صدر نے اس دوران پرفارم کرتے ڈی جے کے ساتھ دلچسپ ڈانس پرفارمنس دی کہ وہاں موجود تمام نوجوان بھی ڈانس کرنے لگے۔ نوجوانوں نے صدر کے ساتھ ڈانس کے تجربے کو یادگار قرار دیا۔

تازہ ترین خبریں