06:12 am
چینی نوجوان نے تاش سے 60 سیکنڈ میں 20 تربوز کاٹ دئیے

چینی نوجوان نے تاش سے 60 سیکنڈ میں 20 تربوز کاٹ دئیے

06:12 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چینی نشانہ باز اور تاش کے پتوں سے کرتب دکھانے میں ماہر نوجوان نے ساٹھ سیکنڈ میں 20 تربوزوں پر تاش کے پتوں سے یوں نشانہ لگایا کہ پتے نہ صرف تربوز میں اٹک گئے بلکہ آسانی سے اسے کاٹ بھی دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دوران
اس چینی نوجوان نے تاش کے پتوں سے ہی غبارے پھوڑنے کا بھی ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔اس چینی نوجوان کی مہارت دیکھ کر لوگ بہت متاثر ہوئے اور نوجوان کی تعریف میں زمین آسمان ایک کر دیا، متعدد لوگ یہ فن سیکھنے کے بھی خواہاں نکلے۔ واضح رہے کہ کارڈز سے پھلوں سمیت مختلف اشیا کاٹنے کو ایڈونچر کے شوقین کئی مہینوں کی طویل پریکٹس کے بعد سیکھ پاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں