06:14 am
تقریر کے دوران فلپائن کے صدر کی شرٹ پر لال بیگ چڑھ گیا

تقریر کے دوران فلپائن کے صدر کی شرٹ پر لال بیگ چڑھ گیا

06:14 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فلپائن کے صدر کی تقریر کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ان کی شرٹ پر ایک لال بیگ چڑھ گیا۔ صرر نے کہا کہ لال بیگ اپوزیشن نے بھیجا تھا جس پر وہاں موجود لوگوں نے ہنسنا شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی
صدر روڈریگو ڈیورٹے ایک تقریب میں تقریر کر رہے تھے کہ ان کی ساتھی خاتون نے ان کی شرٹ پر لال بیگ کی موجودگی کی اطلاع دی اور اسے ہٹانا چاہا لیکن کامیاب نہ ہوئیں۔خاتون کی ناکامی کے بعد صدر نے ہاتھ مار کر لال بیگ کو خود ہی ہٹادیا، صدر نے مذاق میں کہا کہ یہ لال بیگ اپوزیشن نے بھیجا تھا۔ دلچسپ صورتحال پر ہال میں موجود لوگوں نے ہنسنا شروع کر دیا۔

تازہ ترین خبریں