06:24 am
امریکا میں بندروں کو ہارٹ اٹیک سے بچانے کیلئے آپریشن کر دیا گیا

امریکا میں بندروں کو ہارٹ اٹیک سے بچانے کیلئے آپریشن کر دیا گیا

06:24 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکا میں تین بندروں کی ہارٹ سرجری کی گئی، برونکس چڑیا گھر میں کئی بندروں کی جلد موت کی وجہ امراض قلب پائی گئی تھی۔نیویارک کے ہسپتال میں ایتھوپیا میں پائے جانے والے تین گیلیڈا نسل کے بندروں کی ہارٹ سرجری کی گئی، برونکس
چڑیا گھر کےیہ بندر امراض قلب کا شکار تھے،سرجری کےدوران بندروں کی کھال کے نیچے وائرلیس لوپ ریکارڈر لگائے گئے تاکہ دھڑکن پر نظر رکھی جاسکے، سرجری کرنے والے کارڈیالوجسٹ کا کہنا ہے کہ بندروں کی سرجری بھی تقریبا َانسانوں میں کی جانے والی سرجری ہی کی طرح کی جاتی ہے

تازہ ترین خبریں