05:40 pm
بھارتی گاﺅں میں آسمان سے بڑا سا گولا گر پڑا

بھارتی گاﺅں میں آسمان سے بڑا سا گولا گر پڑا

05:40 pm

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک گاﺅں کے کھیتوں میں آسمان سے ایک بڑا سا گولا آ گرا اور زمین سے ٹکرا کر ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گیا۔ لوگ اسے کوئی مقدس چیز سمجھ کر جمع کر نے لگے لیکنجب سائنسدانوں نے اس کا معائنہ کیا تو ایسی چیز نکلی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقع گرگاﺅں کے نواحی قصبے فضل پور بادلی میں پیش آیا
جہاں راجبیر یادو نامی کسان اپنے کھیتوں میں موجود تھا۔ یہ ٹکڑا ایک دھماکے سے اس کے قریب آ کر گرا۔ جلد ہی وہاں دیگر دیہاتی جمع ہو گئے۔ کوئی اسے مقدس چیز کہنے لگا اور کسی نے اسے انتہائی قیمتی ارضیاتی خزانہ قرار دے دیا۔کئی لوگوں نے اسے قیمتی جانتے ہوئے اس کے ٹکڑے چپکے سے چرائے اور اپنی جیبوں میں ڈال کر فوری طور پر وہاں سے کھسک کر گھروں کو چلے گئے تاکہ کسی کو ان کی چوری کا معلوم نہ ہو۔ یہ بات اس قدر پھیلی کی ریاستی انتظامیہ تک جا پہنچی جس نے سائنسدانوں کی ایک ٹیم فضل پور روانہ کی۔ جب انہوں نے اس گولے کے ٹکڑوں کا معائنہ تو معلوم ہوا کہ انسانی فضلے کے ٹکڑے تھے۔ عقدہ یہ کھلا کہ یہ گولا دراصل کسی ہوائی جہاز کے فضلے کے ٹینک سے نیچے گرایا گیا تھا، جسے توہم پرست بھارتی نجانے کیا کچھ سمجھتے رہے اور جیبوں میں بھر کر گھر لے گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں