07:30 am
دبئی میں فریم نما منفرد عمارت توجہ کا مرکز بن گئی

دبئی میں فریم نما منفرد عمارت توجہ کا مرکز بن گئی

07:30 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دبئی میں ایک نیا تعمیراتی نمونہ سامنے آیا ہے جو ہو بہو دیوہیکل فوٹو فریم سے مشابہہ ہے۔ زبیل پارک کے دبئی سفاری میں بننے والی فریم نما منفرد عمارت کے 150 میٹر کے دو بلند ٹاورز اس انداز میں بنائے گئے ہیں کہ انہیں آپس میں
ملانے کیلئے اوپری سِروں کو ایک پْل سے منسلک کیا گیا ہے۔ایک سو مربع میٹر کے پْل سے جْڑے یہ ٹاور نہایت بلند ہیں جن پر دلکش نقش و نگار اور خوبصورت ڈیزائن ترتیب دیا گیا ہے اور گولڈ واٹر سے پالش کیا گیا ہے، دلکش عمارت رات کو خوبصورت منظر پیش کرتی ہے جب اس میں رنگ تبدیل ہوتے ہیں۔ اس میں جدید لفٹس کی مدد سے شہر کا نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔حال ہی میں اس شاہکار کو فوٹو فریم سے مشابہہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں