08:14 am
فلوریڈا میں سالانہ انٹرنیشنل فلاوراینڈ گارڈن فیسٹیول

فلوریڈا میں سالانہ انٹرنیشنل فلاوراینڈ گارڈن فیسٹیول

08:14 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں خوشبوؤں سے معطر 26ویں سالانہ انٹرنیشنل فلاوراینڈ گارڈن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ایپکوٹ فلاور اینڈ گارڈن فیسٹیول نامی یہ پھولوں سے سجا میلہ ڈزنی لینڈ کی تھیم پر مبنی ہے جس میں مقامی اور کئی ممالک سے
شرکت کرنے والے ماہر فنکاروں کے ہزاروں پھولوں سے سجے فن پارے رکھے گئے ہیں۔اس فلاور شو میں گلاب اور گل لالہ سمیت مختلف رنگوں اور خوشبوؤں کے لاکھوں پھول رکھے گئے ہیں جس کے باعث ہزاروں سیاح یہاں کھنچے چلے آرہے ہیں۔واضح رہے کہ پھولوں سے معطر یہ میلہ 3جون تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبریں