04:04 pm
بھارتی مسلمان نے بیٹے کا نام’ نریندر مودی‘ رکھ دیا

بھارتی مسلمان نے بیٹے کا نام’ نریندر مودی‘ رکھ دیا

04:04 pm

لاہور(نیوز ڈیسک ) دبئی میں رہنے والے ایک بھارتی مسلمان نے اپنے بیٹے کا نام ’نریندر دامودرداس مودی‘ رکھ دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان سے ملنے ان کے گھر آئیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں رہنے والے مشتاق احمد نامی بھارتی مسلمان کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان سے ملنے ان کے گھر آئیں
اور اپنی اسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے اپنے 3 دن کے بیٹے کا نام ’نریندر دامودرداس مودی‘ رکھ دیا ہے۔مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ان کی بڑی خواہش ہے کہ وہ نریندر مودی سے ملاقات کریں اسی لیے انہوں نے اپنے بیٹے کا نام نریندر دامودرداس مودی رکھا ہے۔ انہوں نے اپنے اس خواب کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان کے گاؤں اتر پردیش آئیں اور ننھے مودی سے ملاقات کریں اور اس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کریں۔مشتاق کا آبائی گاؤں اتر پردیش میں ہے جبکہ وہ خود دبئی سے 150 کلو میٹر دور ہتہ کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔مشتاق احمد کا کہناہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام نریندر مودی بالکل اسی دن رکھا جس دن بھارت میں نریندر مودی کو انتخابات میں جیت ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ 23 مئی کو ان کی اہلیہ نے انہیں فون پر مبارک باد دی کہ ان کے ہاں لڑک پیدا ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے فوراً اگلا سوال کیا کہ ’مودی الیکشن جیت گئے؟‘ ان کی بیوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں‘ تومشتاق احمد نے کہا ”دیش میں مودی آگیا، ہمارے گھر میں بھی مودی آگیا۔“ مشتاق احمد نے مزید بتایا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ بھارت میں سب ان کے بیٹے کا ’مودی، مودی‘ کہہ کر مذاق اس کا اڑائیں گے لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ جب ان کا بیٹا مودی بڑا ہوجائے گا تو کسی کی ہمت نہیں ہوگی کہ کوئی اس کو تنگ کر سکے کی کیوں کہ وہ ’نریندر مودی‘ ہے۔

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان