11:18 am
ملتان: شیر کو بیڈ روم، اے سی سمیت متعدد سہولتیں فراہم کرنے والا شہری

ملتان: شیر کو بیڈ روم، اے سی سمیت متعدد سہولتیں فراہم کرنے والا شہری

11:18 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ملتان کا شہری شیر کو بیٹے کی طرح پالنے لگا۔ 3 ہزار 200 برطانوی پاؤنڈ کے شیر کو الگ کمرہ، اے سی اور متعدد سہولتیں بھی دینے لگا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 33 سالہ ذولکیف چودھری ملتان میں رہتے ہیں، انہوں نے کچھ ماہ قبل شیر کا بچہ خریدا اور اسے اپنے گھر لے آیا۔ جہاں وہ اپنی مرضی کیساتھ پورے گھر میں آزادانہ سوتا اور گھومتا ہے۔ شیر کا وزن 76 کلو گرام کے قریب ہے جو روزانہ 7 کلو گوشت کھاتا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 33 سالہ ذولکیف چودھری شیر کو دوستانہ ماحول دینے پر کافی خوش ہیں اور اس کی دیکھ بھال کے لیے کافی انتظامات کیے گئے ہیں، سونے کے لیے ڈبل میٹرس بیڈ اور کمرے میں اے سی بھی لگوایا ہوا ہے۔ذولکیف چودھری کے مطابق یہ جانور نہیں میرے بیٹے کی طرح ہے، جب میں نے اسے خریدا تو اس وقت اس
کی عمر صرف دو ماہ تھی، گزشتہ 6 ماہ سے یہ میرے ساتھ میرے گھر میں رہ رہا ہے۔ میرا دو سالہ بیٹا بھی اسکے ساتھ کھیل کر کافی خوش ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس چیز کا بھی ڈر نہیں کہ یہ ہم پر حملہ کر دے گا یہاں تک کہ میرا دو سال کا بیٹا بھی اس کے ساتھ کھیلتا ہے۔ میرے خاندان والے بھی اسے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور روزانہ اسے ملنے کے لیے کمرے میں آتے ہیں۔ اس کی پرورش کے لیے میں نے کافی سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، الگ کمرہ بھی ہے، جہاں اس کا اپنا بیڈ اور کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اے سی بھی لگوایا ہوا ہے۔ذولکیف چودھری کا کہنا ہے کہ میں نے متعلقہ حکام سے اجازت لیکر اسے اپنا گھر رکھا ہوا ہے، اس کا کمرہ ہر وقت بھرا رہتا ہے، جہاں میری فیملی والے اور متعدد دوست اکثر اوقات دیکھنے آتے ہیں اور ڈھیر ساری سیلفی بھی لیتے ہیں۔متعدد بار لوگوں کے پوچھنے پر بھی انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں بتا سکتا کہ اسے کہاں سے خریدا۔ اس شیر کی قیمت 3 ہزار 200 پاؤنڈ (تقریباً 6 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ یہ بہت تیز ہے، میں اس کے کھانے پر کافی محنت کرتا ہوں، خوراک میں مٹن، بیف اور کئی بار چکن کھلاتا ہوں۔ اس کے ماہانہ اخراجات 2400 برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 4 لاکھ 20 ہزارروپے) ہیں۔ میں اسے روزانہ صبح 5 سے 6 بجے سیر و تفریح بھی کراتا ہوں۔ یہ میرا بہت اچھا دوست ہے

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ