01:47 pm
چینی نوجوان نے محبوبہ کے لیے سمندر کا ایک ٹکڑا خرید لیا

چینی نوجوان نے محبوبہ کے لیے سمندر کا ایک ٹکڑا خرید لیا

01:47 pm

بیجنگ: فرہاد نے شیریں کے لیے پہاڑ سے دودھ کی نہر نکال لی تھی لیکن اب ایک چینی عاشق نے اپنی محبوبہ کے لیے سمندر کا وسیع و عریض ٹکڑا خرید لیا ہے جسے وہ اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے۔ہر سال 20 مئی کو چین میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے جس میں تحفوں کا تبادلہ ہوتا ہے اور چینی لڑکی کو ایک سرپرائز تحفہ ملا جس میں ان کے دوست نے انہیں 210 ہیکٹر وسیع سمندری ٹکڑا تحفے میں دیا۔
یہ لڑکی سمندر کے اس علاقے کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے جو ایک کھلے سمندر کے ساتھ ہے اور شیندونگ صوبے میں ایک جزیرے کے قریب واقع ہے۔پہلے یہ سمندری خطہ ماہی پروری کی ایک کمپنی کی ملکیت میں تھا جسے اب زینگ نامی ایک شخص نے آن لائن نیلامی کی ویب سائٹ سے 99 ہزار ڈالر یا ڈیڑھ کروڑ روپے میں خریدا ہے۔اس سرپرائز تحفے کے بعد خاتون نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’وی چیٹ‘ پر اس کی تفصیلات شیئر کی ہیں جن میں آن لائن ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ اور سمندری ٹکڑے کے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے سمندری خطے کا نقشہ اور مقام پر بھی شیئر کیا ہے تاہم بعض افراد نے اسے ناقابلِ یقین قرار دیا ہے اور سوال کیا ہے کہ آخر سمندر کے حصے اور اس کے حقوق کوئی کس طرح اپنے نام کرسکتا ہے؟وکلا نے کہا ہے کہ نوجوان نے سمندر کا جو علاقہ خریدا ہے وہ عین قانونی ہے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح چین میں سمندری علاقہ اور پانی حکومت کی ملکیت ہوتا ہے لیکن انفرادی طور پر سمندر کے ایک حصے کو خریدا اور استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ اس کے حقوق قابلِ انتقال بھی ہوسکتے ہیں اور لیز کے دوران کسی بھی موقع پر انہیں دوسرے کو کرائے یا ٹھیکے پر دیا جاسکتا ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ خاتون پانی سے بھرے اتنے بڑے علاقے کو کیسے استعمال کریں گی؟

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

 عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

 جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال

فون پرہیلوہیلوکے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی ،بلاول وزیراعظم پربرس پڑے

فون پرہیلوہیلوکے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی ،بلاول وزیراعظم پربرس پڑے

نماز عید کیسے ادا کرنی ہے۔۔حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے

نماز عید کیسے ادا کرنی ہے۔۔حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے

عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا

عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا

قبائلی علاقے میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنیوالوں خلاف مقدمہ درج

قبائلی علاقے میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنیوالوں خلاف مقدمہ درج