04:10 pm
نوجوان نے محبوبہ کو منانے کیلیے اس کے گھر کے باہر بھوک ہڑتال کردی

نوجوان نے محبوبہ کو منانے کیلیے اس کے گھر کے باہر بھوک ہڑتال کردی

04:10 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت میں 8 برس کی رفاقت کے بعد ایک لڑکی نے اپنے دوست سے قطع تعلق کرلیا جس پر جواباً نوجوان نے اس کے گھر کے سامنے بھوک ہڑتال کردی اور نوجوان کی طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال داخل کیا گیا تو لڑکی اور اس کے گھروالے مان گئے۔دنیا میں بھوک ہڑتالیں اکثر کامیاب نہیں ہوتیں لیکن مغربی بنگال کے ایک نوجوان کی بھوک ہڑتال رنگ لے آئی ہے۔ اس نوجوان کا نام آننتا برمن ہے جس کی ایک لڑکی ’لیپیکا‘ سے 8 سالہ دوستی تھی۔ پھر اچانک یوں ہوا کہ لڑکی ناراض ہوگئی اور اس سے ہر طرح کے روابط منقطع کرلیے۔ یہاں تک فون کا جواب دینا بند کردیا، واٹس ایپ پر بلاک کردیا اور
آننتا سے سوشل میڈیا پر بھی تعلق قطع کرلیا۔اس کے بعد لڑکے کو علم ہوا کہ لیپیکا کے گھر والے اس کی شادی فوری طور پر کہیں اور کرنا چاہ رہے ہیں۔ اب وقت کم تھا اور وہ اپنی محبوبہ کو ہمیشہ کے لیے کھوسکتا تھا۔ اس کے بعد نوجوان دھوپ گھڑی میں واقع اس لڑکی کے گھر گیا اور اپنے ہاتھ سے ایک احتجاجی بینر پر لکھا کہ ’ میرے 8 سال واپس کرو‘ اور اس کے بعد وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گیا۔آس پاس سے گزرنے والے لوگوں نے نوجوان کا نوٹس لینا شروع کیا اور اس کی داستان سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی۔ دھیرے دھیرے اس کی تائید میں مزید لوگ جمع ہوگئے لیکن لیپیکا کا ہونے والا شوہر پولیس لے آیا اور آننتا برمن کو وہاں سے اٹھنے پر مجبور کیا۔لیکن دھن کا پکا آننتا وہاں سے نہ ہٹا اور نہ ہی کچھ کھایا۔ اس کے بعد اس کی صحت خراب ہوگئی اور اسے اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن وہاں بھی اس نے کچھ کھانے پینے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد محلے والوں نے لیپیکا کے خاندان سے درخواست کی کہ اس طرح لڑکے کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ آخرکار لڑکی کے گھر والے وہاں پہنچے اور مجوزہ شادی منسوخ کرواکے فوری طور پر ان دونوں کی شادی کروادی جو ایک مندر میں منعقد ہوئی اور لڑکی کو رخصت کردیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔