11:22 am
شدید گرمی میں بندروں کا پارہ ہائی، پانی نہ ملنے پر 15 ہلاک

شدید گرمی میں بندروں کا پارہ ہائی، پانی نہ ملنے پر 15 ہلاک

11:22 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت میں بندروں کے درمیان پانی پر تصادم ہو گیا جس میں 15 بندر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانوں میں پانی کیلئے جنگ کے بارے میں اکثر سننے میں آتا ہے تاہم جانور بھی پانی کے لئے آپس میں لڑائی کر سکتے ہیں؟ اس کی تازہ مثال بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے جوشی بابا جنگل میں سامنے آئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے ’پانی‘ کی تلاش میں نکلے بندروں کے دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس سے 15 بندر ہلاک ہو گئے ہیں۔ ضلعی سطح پر محکمہ جنگلات کے افسر پی ایم مشرا نے بتایا ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بندروں کے ایک گروہ نے
مخالف گروہ کے ساتھ پانی کے حصول پر لڑائی کی ہے جس میں کم از کم 15 بندر ہلاک ہوئے ہیں۔بھارتی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے پی ایم مشرا نے بتایا کہ یہ بہت غیر معمولی اور عجیب بات ہے کہ گھاس پھوس کھانے والے جانور ایسی لڑائیوں میں پڑیں۔ ہم تمام ممکنات بشمول پانی کے حصول کے لیے بندروں کے گروہوں کا آپس میں لڑائی کا جائزہ لے رہے ہیں، اس لڑائی میں 30 سے 35 مضبوط بندروں کے گروہ میں سے 15 بندر ہلاک ہوئے ہیں جو کہ غار میں رہتے تھے۔محکمہ جنگلات کے افسر کا کہنا ہے کہ بندروں کے کچھ گروہ جو تعداد میں زیادہ ہوتے ہیں اور مخصوص علاقے پر اثر رسوخ رکھتے ہے یا علاقے پر ان کا کنٹرول ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ انہوں نے بندروں کے چھوٹے گروہ کو پانی پینے پر خوفزدہ کیا ہو۔خبر رساں ادارے کے مطابق بندروں کے پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی موت کی وجہ شدید گرمی میں پانی نہ ملنے سے ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

دادا دادی نے جینز پہننے پر پوتی کو ق ت ل کردیا

دادا دادی نے جینز پہننے پر پوتی کو ق ت ل کردیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا