09:49 am
50ملین ڈالر میں خلائی اسٹیشن کی سیر

50ملین ڈالر میں خلائی اسٹیشن کی سیر

09:49 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سیاحوں کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ناسا نے خلائی اسٹیشن کی سیرکے خواہشمند افراد کیلئے ناسا نے سیاحوں کیلئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔امریکی خلائی ایجنسی کے مطابق2020 تک سیاح صرف50ملین ڈالر میں30 دن کیلئے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی سیر کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کا کہنا ہے کہ سالانہ
بنیادوں پر 2 پرائیویٹ خلانورد مشن مدار میں بھیجے جائیں گے ان کا دورانیہ 30 روز سے زیادہ کا ہوگاجبکہ ایک رات گزارنے کا خرچہ 35 ہزار امریکی ڈالر آئے گا۔ناسا نے سیاحوں کو مدار میں لے جانے کے لیے 2 کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں جو کہ ڈریگن کیسپول اور بوئنگ کے ذریعے مسافروں کو منزل تک پہنچائیں گے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ ناسا نے کمرشل بنیادوں کے لیے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں