10:46 am
امریکا میں تیز رفتار گاڑی فرنیچر اسٹور میں داخل

امریکا میں تیز رفتار گاڑی فرنیچر اسٹور میں داخل

10:46 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)اکثر تیز رفتاری خطرناک حادثوں کا سبب بھی بن جاتی ہے جہاں متاثرین کو نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ قیمتی جانیں جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔امریکی ریاست الاسکا میں واقع ایک فرنیچر اسٹور میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا
جب ایک تیز رفتار گاڑی شیشہ توڑتی ہوئی اندرجاگھسی۔تیز رفتار گاڑی نے اندر رکھا فرنیچر تہس نہس کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے نوجوان کار ڈرائیور کو بغیر لائسنس اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبریں