11:40 am
انسان بیزار بگلوں نے دو افراد کو چھ روز تک گھر میں قید رکھا

انسان بیزار بگلوں نے دو افراد کو چھ روز تک گھر میں قید رکھا

11:40 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) برطانیہ میں ایک بزرگ جوڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ غضبناک سمندری بگلوں نے مسلسل چھ روز تک ان کا جینا حرام کردیا یہاں تک کہ وہ اپنے گھر سے بھی نہیں نکل سکے۔لنکاشائر میں سمندر کنارے رہنے والے دو میاں بیوی کے گھر کی چھت پر بگلوں کا گھونسلہ تھا اور جب جب وہ گھر سے باہر نکلنے کے کوشش کرتے چیختے چلاتے ہوئے بگلے ان پر جھپٹ پڑتے تھے۔روئے اور برینڈا پیکارڈ کی کہانی اگرچہ بہت عجیب لگتی ہے لیکن برطانیہ میں سمندری بگلے بے حد انسان بیزار واقع ہوئے ہیں۔ اس واقعے میں لمبی چونچ والے بگلے یا ہیرنگ گلز کے چھت پر بنائے ہوئے گھونسلے سے ایک بچہ پھسل کر مرکزی دروازے کے چھجے پر جاگرا تھا۔ اس پر دونوں بگلے گھروالوں سے نالاں تھے۔جب جب روئے نے مرکزی دروازہ کھولنے کی کوشش کی دونوں بگلے ان کی طرف لپکتے
اور انہیں دوبارہ گھر میں گھسنے پر مجبور کردیتے۔ یہ سلسلہ مسلسل چھ روز تک جاری رہا۔ ایک مرتبہ 71 سالہ روئے نے زبردستی باہر جانے کی کوشش کی تو بگلوں نے ان پر حملہ کردیا اور پیچھے ہٹتے ہوئے دیوار پر ان کا سر لگا جس سے وہ زخمی ہوگئے اور پڑوسی انہیں مشکل سے ہسپتال لے جاسکے۔متعلقہ اداروں نے جوڑے کے لیے گھر کے باہر ایک چھتری نما بیٹھک بھی بنائی ہے لیکن اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔’یہ بہت خوفناک عمل تھا۔ میری بیوی بیمار تھی اور جب بھی میں باہر جاتا سامنے دو پرندے موجود ہوتے تھے اور بیوی کے لیے مجھے ہی باہر جانا پڑتا تھا لیکن میں باہر جانے سے قاصر تھا۔ خوش قسمتی سے گار گیراج گھر سے متصل تھا اور میں خریداری کے لیے تیزی سے کار میں بیٹھتا اور اسے گیراج کے دروازے کے پاس ہی پارک کرتا جبکہ گاڑی کا دروازہ بھی کھلا رکھتا تھا،‘ روئے نے بتایا۔ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے ہی بگلے کے بچے بڑے ہوکر یہاں سے پرواز کریں گے ان کی مصیبت بھی ختم ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ بگلے کی یہ قسم نایاب ہے اور برطانوی قوانین کے تحت انہیں نقصان پہنچانا سختی سے ممنوع ہے

تازہ ترین خبریں

"وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کی" وفاقی حکومت کا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

"وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کی" وفاقی حکومت کا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا، کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید کا اہم بیان

میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا، کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید کا اہم بیان

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی

گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے دو کارکنوں کیلئے عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے دو کارکنوں کیلئے عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ ہوشربا تفصیلات

عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ ہوشربا تفصیلات

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، سینہ کھولے بغیر دل کی کامیاب سرجری

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، سینہ کھولے بغیر دل کی کامیاب سرجری

عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال چودھری کا بیان

عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال چودھری کا بیان

اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ دو دن میں ہوگا لیکن  لیگی اکثریت کیا سوچتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ دو دن میں ہوگا لیکن لیگی اکثریت کیا سوچتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی، کیڑے مکوڑے قراردیدیا

صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی، کیڑے مکوڑے قراردیدیا

بات چیت کیلیے تیار مگرالیکشن کا فیصلہ کون کرے گا ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا حیران کن بیان

بات چیت کیلیے تیار مگرالیکشن کا فیصلہ کون کرے گا ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا حیران کن بیان

" پی ٹی آئی کے خلاف یہ بات ثابت نہ ہو تو میرا نام ثاقب نثار رکھ دینا، سلیم صافی کا چیلنج

" پی ٹی آئی کے خلاف یہ بات ثابت نہ ہو تو میرا نام ثاقب نثار رکھ دینا، سلیم صافی کا چیلنج

ایک سال سزا کے بعد ایک اور بڑا دھچکا ، عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو سے جیل میں کیا کام لیا جانے لگا

ایک سال سزا کے بعد ایک اور بڑا دھچکا ، عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو سے جیل میں کیا کام لیا جانے لگا

6دن بعد اگر6 لاکھ  لوگ لے آئیں تو میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا اعلان

6دن بعد اگر6 لاکھ لوگ لے آئیں تو میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ