02:37 pm
پاکستان میں ایک ایسی انتہائی عجیب و غریب جگہ جہاں لڑکی پسند آنے پر گھر کے باہر فائرنگ کر کے لڑکی کا رشتہ مانگا جاتا ہے

پاکستان میں ایک ایسی انتہائی عجیب و غریب جگہ جہاں لڑکی پسند آنے پر گھر کے باہر فائرنگ کر کے لڑکی کا رشتہ مانگا جاتا ہے

02:37 pm

اسلام آباد (ما نیڑ نگ ڈیسک )پاکستان تقافت کا منبہ ہے ،یہاں ثقافت کے مختلف رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں،لیکن پاکستانی علاقے وزیرستان کی ثقافت کے تو کچھ منفرد ہی رنگ اور ڈھنگ ہیں ،یہاں کی شادیاں انتہائی خوبصورت رسوم و روایات کی حامل ہوتی ہیں،وزیرستان میں شادی کی رسومات ایک غیرتحریری رسمی قانون کے تحت ہوتی ہیں، اس قانون کو وزیرولا یا وزیرقانون کہا جاتا ہے، لڑکا اپنے والدین کی مرضی کے بعد کسی بھی دوسرے خاندان کی لڑکی کے ہاں شادی کا پیغام بھجوا سکتا ہے، اگر لڑکی راضی ہو تو لڑکا اس کے دروازے کے سامنے جا کر ہوائی فائرنگ کرکے اس کا رشتہ مانگتا ہے، اس رسم کو علاقائی زبان میں ’’زاغ پہ وکا‘‘ کہا جاتا ہے۔
لیکن اگر لڑکی رشتے سے انکار کر دے اور لڑکا اس پر مصر رہے اور اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر دے تو پھر ایک بڑا خون خرابہ ہو سکتا ہے دونوں کی رضا مندی کے بعد منگنی ہوتی ہے جسے مقامی زبان میں ’’لوسنیوائی‘‘ کہا جاتا ہے، منگنی کی رسم پر بھی لڑکے والوں کی طرف سے فائرنگ کی جاتی ہے،وزیرستان میں دلہنیں جو لباس پہنتی ہیں اسے ’’گانر کھٹ‘‘ کہا جاتا ہے اس ملبوسات کی نمائش کی رسم کو ’’سہدڑا‘‘(Sahdarra)کہتے ہیں اور یہ عموماًپیر یا منگل کے ادا کی جاتی ہے۔سہدڑا کے تین دن بعد شادی شروع ہوتی ہے۔ لڑکے والے لڑکی کے گھر آتے ہیں۔ ان کی آمد پر لڑکی والے ان پر مختلف رنگوں والے پانی کا چھڑکا کرتے ہیں اور ان کو کنکریاں مارتے ہیں،یہ رسم لڑکی کے وداع ہونے پر لڑکی والوں کے دکھ اور تکلیف کی عکاسی کرتی ہے، اگلے روز لڑکی والوں کی طرف سے ایک بڑی ضیافت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان تمام رسومات اور جشن میں دولہا شریک نہیں ہوتا۔ وہ اس اپنے گھر پر ہی رہتا ہے اور اپنے گھروالوں اور دلہن کی آمد کا انتظار کرتا ہے۔ جب لڑکے والے دلہن کو لے کر اپنے گھر آ جاتے ہیں تو اسے اپنے سسرال کے گھر میں ایک کمرے میں تین دن کے لیے بٹھا دیا جاتا ہے۔ اس دوران رشتہ داروں کی بڑی تعداد آتی ہے اور دلہن سے ملتی ہے۔ ان تین دنوں میں دلہن اپنے شوہر کے خاندان سے مانوس ہو جاتی ہے۔ان تین دنوں میں لڑکے والوں کا ہر رشتہ دار دلہن کو مل سکتا ہے تاہم لڑکے کو اپنی دلہن کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ تیسرے روز دلہن کوگاؤں کی دیگر لڑکیوں کے ساتھ کنویں سے پانی بھرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے،اسی روز شام کے وقت نکاح خواں کو بلایا جاتا ہے اور دلہا دولہن کا نکاح پڑھوا دیا جاتا ہے،اس کے بعد دولہا دلہن کو ایک دوسرے کو دیکھنے کی اجازت مل جاتی ہے اور یوں شادی اپنے اختتام کو پہنچتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی