08:42 am
آسٹریلیا میں شرارتی ڈولفنز کی مستیاں

آسٹریلیا میں شرارتی ڈولفنز کی مستیاں

08:42 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)انسانوں کو موج مستی کرتے ہوئے تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی موج مستی کرنے نکل پڑے ہیں۔یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں ڈولفنزموج مستی کرنے میں مصروف ہیں۔جی ہاں، یہ دلچسپ منظر آسٹریلیاکے سمندر
پر دیکھے گئے جب کچھ منچلے سرفنگ کا شوق پورا کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک شرارتی ڈولفنز نے اینٹری دی اور سمندر کی لہروں پر اچھلتے ہوئے نہ صرف کرتب دکھائے بلکہ موج مستیاں بھی کیں، ڈولفنز کی اچانک آمد پر سرفرز جہاں حیران ہوئے وہیں یہ دلچسپ مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلئے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔