08:52 am
ڈانس کرتے ہوئے پانڈاکی ویڈیو وائرل

ڈانس کرتے ہوئے پانڈاکی ویڈیو وائرل

08:52 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شرارتی چینی پانڈا کی ڈانس کرتے اور درخت پر چڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔یہ دلچسپ مناظر چین کے چڑیا گھر میں دیکھے گئے جہاں ایک شرارتی پانڈا دائیں بائیں سر ہلاتے اپنی دُھن میں مگن جھومتے ہوئے درخت پر چڑھ رہا ہے۔پانڈے کی دلچسپ
کلائمبنگ پر وہاں موجود سیاح بے حد لطف اندوز ہوئے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔