02:03 pm
  30 روپے  نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

30 روپے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

02:03 pm

نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں شوہر نے سبزی خریدنے کیلئے بیوی سے 30 روپے نہ دینے پر طلاق دیدی،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی اخبار کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی علاقے گریٹر نوئیڈا کی رہائشی چار بچوں کی ماں تیس سالہ زینب نے بتایا کہ اس نے شوہر کو سبزی خریدنے کیلئے کہا تو اس نے مجھ سے پیسے مانگ لئے میں نے انکار کیا
تو اس کا شوہر صابر شدید طیش میں آگیا، پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر تین طلاقیں دے کر گھر سے نکال دیا۔ پولیس کو درخواست میں زینب نے بتایا کہ اس کا خاوند پہلے بھی اپنے بھائیوں، بہنوں اور ماں کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔پولیس کے مطابق زینب کے خاوند کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر گھر والے مفرور ہیں

تازہ ترین خبریں