01:12 pm
موت سے پہلے لوگ کیا محسوس کرتے ہیں ؟ سائنس نے آخر راز جان لیا

موت سے پہلے لوگ کیا محسوس کرتے ہیں ؟ سائنس نے آخر راز جان لیا

01:12 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)موت کے قریب انسان کیا دیکھتے ہیں یا وہ کیا کچھ دیکھتا یا محسوس کرتا ہے، اس بارے میں معلومات تو نہ ہونے کے برابر ہے، مگر اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں 10 فیصد افراد زندگی میں ہی اس قسم کے تجربے سے گزرتے ہیں۔35 ممالک میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر 10 میں سے ایک ایک فرد کو قریب المرگ یا سکتے کا تجربہ ہوتا ہے جس کے دوران وہ متعدد روحانی اور جسمانی تجربات سے گزرتے ہیں، جیسے روح جسم سے باہر نکلنے، دنیا سے گزر جانے والے پیاروں کو دیکھنا، خیالات کی دوڑ اور وقت کا احساس تھم جانا وغیرہ۔طبی زبان میں اسے
نیئر ڈیتھ ایکسپیرنس (این ای ڈی) کہا جاتا ہے جو ایسے افراد میں عام ہوتا ہے جن کو زندگی کے لیے خطرہ بن جانے والے واقعات جیسے ہارٹ اٹیک، گاڑیوں کے حادثات، ڈوبنے یا جنگی حالات کا سامنا ہوتا ہے۔ڈنمارک میں ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس طرح کے تجربے سے گزرنے والے 87 فیصد افراد کو وقت کے غیرمعمولی تصور کا تجربہ ہوا، خیالات کی رفتار بہت تیز ہوجانے کا سامنے کرنے والے افراد کی شرح 65 فیصد رہی جبکہ روح جسم سے الگ ہونے کا تجربہ 53 فیصد افراد کو ہوا۔کوپن ہیگن یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ ایسے تجربات سے گزرنے والے افراد نے مکمل سکون کے احساس کا اظہار کیا ہے جبکہ فرشتوں کی آوازیں سننے کے ساتھ اپنی زندگی کو آنکھوں کے سامنے بجلی کی طرح گزرتے دیکھنے کا بھی سامنا ہوا۔اسی طرح کچھ افراد نے ایک تاریک سرنگ کے ایک کونے میں چمکدار روشنی کو دیکھنے کے بارے میں بتایا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ انہیں اس طرح کے سکتے سے قبل اپنے ارگرد کسی اور کی موجودگی کا احساس بھی ہوا۔اس تحقیق کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد سے آن لائن سوالات کیے گئے اور ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کبھی موت کے منہ میں جانے کا تجربہ ہوا ؟محققین کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس طرح کے تجربات اور انتہائی گہری نیند کے درمیان تعلق موجود ہے، جس کے بارے میں فی الحال تفصیلات موجود نہیں۔اس تحقیق کے نتائج یورپین اکیڈمی آف نیورولوجی کی کانفرنس میں پیش کیے گئے۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

 آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

 زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

 چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

سینیٹ انتخابات میں شکست ،خاتون رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں

سینیٹ انتخابات میں شکست ،خاتون رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار ہوں گے،فواد چوہدری

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار ہوں گے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

پی پی ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے

پی پی ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے

چند دن انتظارکریں ،حمزہ شہبازنے حکمران جماعت کو مشکل میں ڈال دیا

چند دن انتظارکریں ،حمزہ شہبازنے حکمران جماعت کو مشکل میں ڈال دیا