03:25 pm
بھارت کے نیشنل پارک میں ٹائیگر کی موٹر سائیکل سواروں پر جھپٹنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بھارت میں بنگال ٹائیگر کی  موٹر سائیکل سواروں پر جھپٹنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص نے فلم بند کیا ہے۔مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرا آن ہے اور روڈ پر موٹر سائیکل رواں دواں ہے کہ اچانک گھنے جنگل سے ایک ٹائیگر برآمد ہوتا ہے اور خونخوار انداز میں موٹر سائیکل کی جانب دوڑتا ہے اور اس کے بعد دوبارہ جنگل میں غائب ہوجاتا ہے۔یہ واقعہ جنوبی
بھارت کے نگرہول نیشنل پارک میں پیش آیا جو 72 بنگالی ٹائیگروں کا گھر ہے اور ویڈیو میں ایسے ہی ایک ٹائیگر کو  موٹر سائیکل کی جانب  دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹائیگر کی پوری کوشش تھی کہ وہ موٹر سائیکل سوارون کو پکڑسکے۔رواں سال کے آغاز میں اسی پارک میں خونخوار ٹائیگروں نے تین افراد کو مار دیا تھا جس کے بعد پارک کے عملے نے ان ٹائیگروں کو بے ہوش کرکے دوسری جگہ منتقل کیا تھا۔سال 2015ء میں اسی علاقے میں دو کسانوں کو بھی جانوروں نے بھنبوڑ کر مارڈالا تھا جبکہ 2013ء میں اس کے پڑوس میں واقع باندی پور کے علاقے میں  چار افراد کو ٹائیگروں نے لقمہ اجل بنایا تھا۔بنگال ٹائیگر کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں اور آئی یو سی این کے مطابق ان جانوروں کو سرخ فہرست یا ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے تاہم بھارتی پارک میں جگہ جگہ انسانی آبادیاں موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہاں جانی نقصان کے واقعات عام ہیں۔
 
تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا