03:33 pm
کرتب کے دوران غلطی سے تیر شعبدہ باز کے سر پر جا لگا

کرتب کے دوران غلطی سے تیر شعبدہ باز کے سر پر جا لگا

03:33 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)جنوبی افریقا میں دو شعبدے بازوں کی معروف جوڑی کی جانب سے کرتب کے دوران پھینکا جانے والا تیر غلطی سے دوسرے جادوگر کی پیشانی پر جالگا جسے دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے دو جادوگروں لائی لاؤ اور برینڈن پیل کی جوڑی دنیا بھر میں مقبول ہے لائی لاؤ کو ’ون کریزی چائنا‘ بھی کہا جاتا ہے۔ دونوں افراد جنوبی افریقا کے علاقے ماکھنڈا میں اتوار کے روز نیشنل آرٹس
فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے۔ جیسے ہی برینڈن نے تیر پھینکا اس کا نشانہ خطا ہوگیا اور وہ لاؤ لائی کی پیشانی میں پیوست ہوگیا جسے دیکھ کر لوگ سکتے میں آگئے اور بعض افراد رونے لگے۔منتظمین نے فوری طور پر لاؤ کو ہسپتال پہنچایا اور اس کے بعد پورا ہال خالی کرادیا جب کہ انتظامیہ کے بعض لوگ تماشائیوں کو تسلی دیتے رہے۔ متاثرہ شعبدے باز کو فوری طبی امداد پہنچائی گئی اور سر پر تین ٹانکے لگائے گئے۔ اس واقعے پر بات کرتے ہوئے برینڈن نے کہا کہ یہ ایک بصری دھوکا تھا جو کبھی بھی جان لیوا ثابت نہیں ہوا شاید اس بار ہماری خاص کمان ’کراس بو‘ میں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے۔برینڈن نے یہ بھی کہا ہے کہ شو کا سلسلہ جاری رہے گا ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے معذرت بھی کی۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے تیر نے کھوپڑی کو نہیں توڑا ورنہ لائی لاؤ کی جان کے لالے پڑسکتے تھے۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا