07:03 am
چین میں‌ سٹار فش کی شکل کا جدید ہوائی اڈا تیار

چین میں‌ سٹار فش کی شکل کا جدید ہوائی اڈا تیار

07:03 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سٹار فش کی شکل کے نئے، انوکھے اور وسیع تر ہوائی اڈے کی تعمیر مکمل ہو گئی جس پر اربوں‌ ڈالر کے اخراجات آئے ہیں.میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے ایئر پورٹ کو چین میں کمیونسٹ پارٹی کی حکومت کے 70 برس
مکمل ہونے کی تقریبات کا حصہ قرار دیا گیا ہے اوراس کا باضابطہ افتتاح رواں برس30 ستمبر کو کیا جائے گا۔چین میں کمیونسٹ طرز حکومت کے ٹھیک 70 برس اس سال یکم اکتوبر کو پورے ہو جائیں گے۔ بیجنگ ڈاکسنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا ڈیزائن ایک سٹار فش جیسا ہے اور اسے اربوں ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے

تازہ ترین خبریں