08:04 am
کرتب کے دوران غلطی سے تیر شعبدہ باز کے سر پر جا لگا

کرتب کے دوران غلطی سے تیر شعبدہ باز کے سر پر جا لگا

08:04 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) جنوبی افریقہ میں دو شعبدے بازوں کی معروف جوڑی کی جانب سے کرتب کے دوران پھینکا جانے والا تیر غلطی سے دوسرے جادوگر کی پیشانی پر جا لگا جسے دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لائی لاؤ اور برینڈن پیل کی
جوڑی دنیا بھر میں مقبول ہے، دونوں افراد جنوبی افریقہ کے علاقے ماکھنڈا میں ایک روز قبل نیشنل آرٹس فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔جیسے ہی برینڈن نے تیر پھینکا اس کا نشانہ خطا ہو گیا اور وہ لاؤ لائی کی پیشانی میں پیوست ہو گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تیر نے کھوپڑی کو نہیں توڑا ورنہ لائی لاؤ مر سکتا تھا۔

تازہ ترین خبریں