08:15 am
جنگلی مرغیوں کی برطانوی جزیرے پر ’’حکومت‘‘ قائم

جنگلی مرغیوں کی برطانوی جزیرے پر ’’حکومت‘‘ قائم

08:15 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) لندن کے ایک جزیرے جرسی میں مرغیوں نے اپنی ’’حکومت‘‘ قائم کر لی۔ ان کے خاتمے کی مہم بھی شروع کی گئی تاہم ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلی مرغیوں نے جزیرہ جرسی کے رہائشیوں کیلئے زندگی مشکل
بنا دی ہے۔ کبھی یہ مرغیاں باغات کا حال خراب کرتی ہیں، کبھی ٹریفک بلاک کرتی ہیں اور اکثر تو جاگنگ کرتے افراد کو خوفزدہ کرتی ہیں۔ان مرغیوں کے خاتمے کی مہم بھی شروع کی گئی تاہم ان کی تعداد بہت زیادہ ہے، ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ مرغیاں کبھی پالتو تھیں جن کو چھوڑ دیا گیا اور اب وہ جنگلی ہو کر سو یا اس سے زائد کی تعداد میں گروپس کی شکل میں گھومتی ہیں

تازہ ترین خبریں