09:03 am
بچے بھی گالف کے شوقین

بچے بھی گالف کے شوقین

09:03 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)یوں تو آپ نے اکثر کھلاڑیوں کو گالف کھیلتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی گالف کھیلنے کے شوقین نکلے۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیں جو گالف اسٹک سے گیند کو ہول میں ڈالنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے
۔امریکی ریاست یوٹا سے تعلق رکھنے والا ڈھائی سالہ ڈیکس ویٹاکرنامی بچہ نہ صرف گالف کھیلنے کا شوقین ہے بلکہ گالف کے ماہر کھلاڑی ٹائیگر ووڈ کا فین بھی ہے اور وہ گالف میچ بیحد شوق سے دیکھتا ہے جبکہ ننھے میاں کے والدین اپنے شہزادے کو گالف کا ماہر کھلاڑی بنانے کیلئے پریکٹس بھی کرواتے ہیں۔کسی ماہر کھلاڑی کی طرح یوں گالف کھیلتے بچے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ننھے میاں کے انداز اور مہارت کی خوب داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں