02:53 pm
ٹِک ٹوک کی مہربانی: خاتون کا 3 سال سے بچھڑے خاوند سے مِلن ہو گیا

ٹِک ٹوک کی مہربانی: خاتون کا 3 سال سے بچھڑے خاوند سے مِلن ہو گیا

02:53 pm

ممبئی : معروف موبائل ایپلی کیشن ٹِک ٹاک کو بھارت اور پاکستان میں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں پر لوگوں کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی بے شمار بے باک قِسم کی ویڈیوز ہوتی ہیں۔بھارت میں ٹِک ٹوک پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی بہت سے لوگ ٹِک ٹوک کے حوالے سے ایسا ہی مطالبہ کرتے آ رہے ہیں۔تاہم ٹِک ٹوک نے ایسا کارنامہ کر دکھایا ہے جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔ ایکبھارتی خاتون کے لیے ٹِک ٹوک رحمت کا فرشتہ بن کر سامنے آیا ہے۔ ایک بین الاقوامی میڈیا چینل کے مطابق بھارتی شہری سُریش 2016ء میں لا پتہ ہو گیا تھا۔ جس کی بیوی نے اُس کی بہت تلاش کی مگر اُس کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔

 

چند روز قبل خاتون کو اس کے ایک رشتہ دار نے ٹِک ٹاک کی ویڈیو بھیجی جس میں اُس کا گم شدہ خاوند اپنے ایک ہیجڑے دوست کے ساتھ پرفارم کر رہا تھا۔
خاتون نے یہ ویڈیو دیکھتے ہی پولیس سے رابطہ کیا اور اسے یہ ویڈیو دکھا کر خاوند کا پتا چلانے میں مدد کی درخواست کی۔ آخر پولیس نے خاتون کے گھر سے بھاگے ہوئے شوہر سریش کو اُس تامل ناڈو کے شہر ہوسر سے ڈھونڈ نکالا۔ پولیس کے مطابق سُریش نامی شخص اپنی بیوی کو چھوڑ کر ایک مخنث (ہیجڑے) کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا۔ پولیس عہدے دار کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ضلع میں مخنث ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا جو مخنث کے فوٹو کے ذریعے ان کی شناخت میں ہماری مدد کرسکتے تھے۔جس سے خاتون کے شوہر تک پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ خاتون نے اس سے قبل بھی اپنے خاوند کی گمشدگی کی پولیس میں رپورٹ درج کرا رکھی تھی۔ مگر پولیس کو کوئی سُراغ نہ مِل سکا تھا۔ ٹک ٹوک ایک ایسی ایپ ہے جو صارفین کو ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے جو انڈیا اور پاکستان میں بہت عام ہو چکی ہے۔ بھارت میں اس ایپ کے صارفین کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 12 کروڑ سے زائد ہے، تاہم کئی صارفین کی جانب سے نامناسب چیزیں شیئر کرنے پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔رواں برس اپریل میں تامل ناڈو میں ایک عدالت نے فحش ویڈیوز جاری کرنے پر ایپ کی سہولت کو موبائل سے ختم کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن اس پابندی کو ایک ہفتے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔

 

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں