06:42 am
اناڑی پیرا گلائیڈرز کی کریش لینڈنگ

اناڑی پیرا گلائیڈرز کی کریش لینڈنگ

06:42 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پیرا گلائیڈنگ بچوں کا کھیل نہیں اور اس میں مہارت کی اشد ضرورت ہوتی ہے بصورت دیگر حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔روس میں ہونے والے سکائی فیئر فیسٹیول کے دوران دو پیرا گلائیڈرز لینڈنگ کرتے ہوئے زور دار طریقے سے پارکنگ میں
کھڑی ایک کار سے ٹکرا گئے تاہم کسی جانی نقصان سے محفوظ رہے۔پارکنگ میں موجود لوگوں نے فوری طور پر پیراگلائیڈرز کو سنبھالا بعدازاں فرسٹ ایڈ دینے والاعملہ بھی پہنچ گیا۔ اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دونوں پیرا گلائیڈرز کو نالائق کا خطاب دیدیا۔

تازہ ترین خبریں