12:16 pm
دبلا پتلا مجرم جیل کی سلاخوں کے بیچ سے نکل کر فرار

دبلا پتلا مجرم جیل کی سلاخوں کے بیچ سے نکل کر فرار

12:16 pm

بولیویا سے تعلق رکھنے والے ایک  دبلے پتلے چور نے عالمی شہ سرخیوں میں اس وقت جگہ بنائی جب وہ جیل کی سلاخوں کے بیچ سے نکل کر فرار ہوگیا۔
جارج منٹیلا عرف کوکو پچھلے ہفتے اس وقت  گرفتار ہوا تھا، جب اس کی چوری کرتے ہوئے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی۔جارج دارالحکومت کے ایک ہی علاقے میں چوری کرتاتھا، اس لیے اسے  ”ولا فاطمہ کا چور“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔پولیس نے جارج کو گرفتار کر کے سزا ہونے تک  مقامی جیل میں ڈال دیا تھا۔ تاہم اس جیل میں جارج نے زیادہ وقت نہیں گزارا۔ پچھلے ہفتے جارج جیل کی سلاخوں کے بیچ سے گزر کر فرار ہوگیا۔ واقعہ کے وقت جیل کے محافظوں کا دھیان جارج کی کوٹھری کی طرف نہیں تھا۔

پچھلے ہفتے نگرانی کے کیمروں کی ایک ویڈیو بھی لیک ہوئی ہے، جس میں جارج کو سلاخوں کے بیچ سے نکلتے اور آرام سے  پولیس اسٹیشن سے باہر جاتے دکھایا گیا ہے۔ڈیو کے لیک ہونے سے پولیس کو نہ صرف شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ جارج کی دوبارہ گرفتاری بھی اُن کے لیے ایک چیلنج بن گئی۔لاپاز کے مقبول مقامات پر بڑے پیمانے پر آپریشن کر کے پولیس نے جارج کو دوبارہ کر فتار کر لیا۔جس وقت جارج کو گرفتار کیا گیا وہ ہمسایہ ملک پیرو میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔جارج کو دوبارہ جیل کی سلاخوں پیچھے پہنچا دیا گیا ہے، جہاں 24 گھنٹے اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
 

تازہ ترین خبریں