06:21 am
4 شرارتی پانڈوں نے چڑیا گھر کو باکسنگ رنگ میں بدل دیا

4 شرارتی پانڈوں نے چڑیا گھر کو باکسنگ رنگ میں بدل دیا

06:21 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چین میں 4 نٹ کھٹ شرارتی پانڈوں نے چڑیا گھر کو باکسنگ رنگ میں بدل کر رکھ دیا۔ چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے افراد ان پانڈوں کو دیکھ کر بے حد محظوظ ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے چڑیا گھر میں موجود 4 پانڈوں نے ایک دوسرے پر ایسے مکوں اور لاتوں کی برسات کی جیسے کہ کوئی ماہر باکسرز ہوں اورچڑیا گھر کو باکسنگ رنگ میں بدل دیا۔پانڈوں کی یہ دلچسپ لڑائی دیکھ کر چڑیا گھر کی سیر کو آئے افراد بھی ان چلبل پانڈوں کو دیکھ کر بے حد محظوظ ہوئے۔ ان پانڈوں کی باکسنگ پریکٹس دیکھ کر بچوں نے بھی باکسنگ سیکھنے کی حامی بھر لی۔

تازہ ترین خبریں